کراچی ٹول پلازہ پر جھگڑا،پیپلز پارٹی کی صوبائی وزیر توقیر فاطمہ اورانکے 6ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

21 اکتوبر 2012


کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی وزیر توقیر فاطمہ اور ان کے 6ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو کو ایک ہفتہ قبل لاڑکانہ سے کراچی جاتے ہوئے پتھارو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹول پلازہ پر ان کی گاڑی کو25روپے ٹیکس وصول کرنے والے عملے نے روکتے ہوئے ٹیکس طلب کیا تھا جس پر توقیر فاطمہ بھٹو کے گارڈ اور ٹیکس وصول کرنے والے عملے میں ہاتھا پائی اور ایک دوسرے پر اسلحہ بھی تان لیا تھا جس کے بعد بغیر ٹیکس دئیے توقیر فاطمہ بھٹو کی گاڑی چلی گئی تھی۔