ہمیں جنرل پاشا کا طعنہ دینے والے خود ہی بے نقاب ہو گئے: عمران
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پشت پناہی کا طعنہ جنرل پاشا کو دینے والے بے نقاب ہو گئے، وقت نے ثابت کر دیا کہ کون سی جماعت آئی ایس آئی کی حمایت سے بنی، سپریم کورٹ نے ثابت کیا کہ آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے کون ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 35 لاکھ اور شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے لئے، 35 لاکھ اس وقت کے ڈالر کے ریٹ میں تبدیل کریں تو 5 کروڑ بنتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نیا پاکستان بنانا چاہتی ہے۔