ملالہ کی ساتھی طالبہ شازیہ نے کھانا پینا اور چلنا شروع کردیا

21 اکتوبر 2012


پشاور(نوائے وقت نیوز) ملالہ یوسف زئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبہ شازیہ کی حالت کافی بہتر ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شازیہ کو بہتر نگہداشت کیلئے سرجیکل آئی ٹی سی میں رکھا گیا ہے۔شازیہ کو ڈاکٹروں نے فی الحال آبزرویشن پر رکھا ہوا ہے۔شازیہ نے کھانا پینا اور چلنا پھرنا شروع کردیا اور وہ چہل قدمی بھی کرتی ہیں۔