وزیر اعلیٰ نے آئی جی کی پولیس افسروں کے تقرر و تبادلوں کی سمریاں مسترد کر دیں

21 اکتوبر 2012


لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ نے آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن کی جانب سے افسروں کے تقرر و تبادلوں کی متعدد سمریاں مسترد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق آر پی او ملتان کے لئے جاوید اسلام، دلاور عباس اور خالق داد لک، آر پی او بہاولپو کے لئے ڈی آئی جی شاہد حنیف، سی سی پی او لاہور کے لئے کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی پی او چنیوٹ کے لئے عبدالغفار قیصرانی کے نام تجویز کئے تھے اور ایس ایس پی فیاض احمد سنبل کا بلوچستان تبادلہ روکنے کی بھی سفارش کی تھی۔