اصغر خان کیس: الیکشن کمشن انتخابات چرانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا

21 اکتوبر 2012


اسلام آباد (سکندر شاہین / دی نیشن رپورٹ) اگرچہ متعلقہ حلقوں نے 1990ءکے عام انتخابات میں فا¶ل پلے کیا تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم دوسری جانب الیکشن کمشن اپنے انتخابی قوانین پر کاربند ہے جس میں یہ الیکشن چرانے والوں کے خلاف کسی کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور اصغر خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھاندلی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرے، اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے دی نیشن سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے قوانین قبل از الیکشن دھاندلی کے حوالے سے م¶ثر نہیں ، ہمارے قوانین انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل زیادہ م¶ثر نہیں ، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی مہم کی نگرانی، انتخابی اخراجات اور دیگر متعلقہ امور م¶ثر ہو جاتے ہیں۔