لاہور: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس گئے، دو کی حالت تشویشناک
لاہور (نمائندہ خصوصی) کوٹ لکھپت کے علاقے غازی چوک کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جھلس گئے، دو کی حالت تشویشناک ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز غازی چوک کے قریب رہائش پذیر شرافت کی بیٹی گھر میں چائے بنا رہی تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں تیرہ سالہ ثنائ، شمعون، دلبر اور شرافت شدید زخمی ہو گئے، دھماکہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر دو زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے۔