میاں چنوں: لڑکی کو چھیڑنے پر ڈنڈوں سے تشدد کر کے نوجوان مار ڈالا

21 اکتوبر 2012


میاں چنوں (نامہ نگار) لڑکی کو چھیڑنے پر ورثا نے نوجوان پڑوسی کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ چک نمبر 15/125 ایل گﺅشالہ کا رہائشی محمد الیاس پڑوسی لڑکی (ف) سے اکثر چھیڑ خانی کرتا تھا۔ متعدد بار منع کیا مگر باز نہ آیا گذشتہ روز گھر سے نکلتے ہی شاہد، دُر محمد اور شعبان نے حملہ کر دیا۔