نارنگ منڈی رائس مل میں آتشزدگی تحریک پاکستان کے کارکن ملک برکت علی کے صاحبزادے طاہر عتیق جھلس کر جاں بحق

21 اکتوبر 2012


نارنگ منڈی (نامہ نگار) مقامی صدر بازار سے ملحقہ عتیق رائس ملز میں آتشزدگی، مل میں رہائش پذیر میاں طاہر عتیق جھلس گئے۔ بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تحریک پاکستان کے سرگرم مسلم لیگی رہنما ملک برکت علی عتیق مرحوم کے بڑے صاحبزادے تھے۔ کاریگر عبدالمجید مستری کے ہمراہ گھر میں سوئی گیس کی لیکج دور کر رہے تھے کہ اچانک دیاسلائی جائی تو آگ بھڑک اٹھی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی