سندھ حکومت نے عید پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، کیمپ لگانے، اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے عید قربان پر کھالیں جمع کرنے کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں کو حکومت سندھ کی جانب سے این او سی جاری کیے جائیں گے۔ کھالیں جمع کرنے کےلئے کیمپ لگانے‘ اسلحہ لے کر چلنے اور لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں عید قربان کے موقعوں پر مختلف جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں پر فائرنگ سمیت کھالیں چھیننے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں۔