پونچھ سیکٹر پر پاکستان نے پھر فائرنگ کی: بھارتی فوج کا الزام
سری نگر (آن لائن) بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نزدیکی پونچھ سیکٹر میں بھارتی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی ہے جو رواں ماہ اس طرح کا ساتواں واقعہ ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پی آر او ڈیفنس کرنل آر کے پالتا نے بتایا پاکستانی فوجیوں نے جمعہ و ہفتہ کی درمیانی رات پونچھ کے سب سیکٹر کرشنا گھاٹی کے مقام پر کریان‘ کرانتی اور بٹل کے مقامات پر متعدد بھارتی سرحدی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا بھارت کی طرف سے بھی جوابی کارروائی کے طور پر فائرنگ کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔