شہبازشریف کی تقریر اور ڈرامہ بازی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: ترجمان بلاول ہاﺅس

21 اکتوبر 2012


کراچی (آن لائن) بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مقدس قومی ترانے کے بعد میاں شہباز شریف کی تقریر اور ڈرامہ بازی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کے مقدس قومی ترانے کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانا کسی بھی محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا ۔ اگر ”چھوٹے میاں“ اپنے اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی قومی ترانے کو بین الاقوامی شہرت دینے کی حد تک محدود رہتے تو پاکستان پیپلز پارٹی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ‘ لیکن شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت کردی کہ ن لیگ درحقیقت ” ناگ لیگ“ ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے ۔