دنیا بھر میں قائم امریکی خفیہ جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں : روس

21 اکتوبر 2012


ماسکو(آن لائن)روس نے دنیا بھر میں خفیہ جیلیں قائم کرنے پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور سالانہ ہزاروں افراد ان جیلوں میں ہلاک ہو رہے ہیں ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایوان نمائندگان میں جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے پولینڈ، مراکو، تھائی لینڈ، لتھونیا، رومانیہ اور افغانستان میں خفیہ جیلیں قائم کی ہیں ۔ ان جیلوں میں تحقیقات کی آڑ میں کم عمر بچوں سمیت ہزارں کی تعداد میں لوگوں کو رکھا گیا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ صرف 2010 ءمیں 1600 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے100 افراد کو مختلف جرائم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔