پنجاب یونیورسٹی: 5 امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی نے شمیم فاطمہ دختر محمد شریف کو اپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون عمران خالد ولد چودھری خالد محمود کو پنجابی کے مضمون، ردا بتول دختر سید انجم رضا زیدی کو مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکولر جنیٹکس کے مضمون میں، شفیق الرحمان ولد خلیل الرحمان کو ایجوکیشن کے مضمون میں اور فیصل حیات ولد سید احمد کو پنجاب کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔