متحدہ مجلس عمل کے آئندہ صدر صاحبزادہ ابوالخیر ہونگے

21 اکتوبر 2012


اسلام آباد (اے این این) صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر کی کوششیں رنگ لے آئیں، متحدہ مجلس عمل کا اگلاصدر بنانے پر اتفاق ہو گیا، سیکرٹری جنرل کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے حصے میں آئےگا، حتمی فیصلہ عیدالاضحی کے بعد متحدہ مجلس عمل کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائےگا، مولانا فضل الرحمن، ساجد میر جماعت اسلامی کےلئے سخت مو¿قف رکھتے ہیں جبکہ علامہ ساجد نقوی، ابوالخیر زبیر جماعت اسلامی کو دینی اتحاد میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔ باوثوق ذرائع نے ”اے این این “ کو بتایاکہ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں متحدہ مجلس عمل کا صدر بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔