ملیریا کا بہترین علاج آرٹیمسینن کمبینشن تھراپی ہے: ماہرین

21 اکتوبر 2012


ڈنگہ (نامہ نگار) اندازہ کے مطابق دنیا میں ہر سال 10لاکھ افراد ملیریا سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بیماری پھیلنے کی ایک وجہ لمبا علاج بھی ہے ۔ اس وقت ملیریا کا بہترین علاج آرٹیمسینن کمبینیشن تھراپی ہے جو کئی دنوں پر محیط ہے ، لوگ علاج ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کچھ نئے کمپاﺅنڈز میفلا کوئین دوائی کے ساتھ ملاکر استعمال کرانے شروع کئے ہیں۔ اس طریقہ علاج سے ایک خوراک سے ہی ملیریا سے آفاقہ ہو جایا کرے گا۔