لندن: سویڈش جوڑے کی خلائی مخلوق کا روپ دھار کر شادی

21 اکتوبر 2012


  لندن (نیٹ نیوز) سویڈن کے ایک جوڑے نے لندن میں منفرد انداز میں شادی رچائی۔ دولہا دلہن نے سٹار ٹریک کی خلائی مخلوق کا روپ دھار لیا۔مقبول ٹی وی سیریز سٹار ٹریک کے حوالے سے لندن میں3 روزہ کنونشن منعقد کیا جارہا ہے جس میں سٹار ٹریک کے معروف فن کار اور مدحواں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ سویڈن کے ایک جوڑے نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اسی کنونشن سینٹر میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔