خصوصی افراد کیلئے خوشخبریبہرے سن اور گونگے بول سکیں گے

21 اکتوبر 2012


نیویارک (نوائے وقت نیوز) پیدائشی طورپر بہرے اور گونگے افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اب سن اور بول سکیں گے ۔ سٹیم سیل پر تحقیق کرنےوالے سائنسدانوں کا کہناہے کہ وہ لیبارٹری میں ایسے مصنوعی خلیے تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کے ذریعے پیدائشی بہرے افراد سن سکیں گے اورسننے کے بعد وہ بولنے کے بھی قابل ہوجائیں گے ۔ سائنسی جریدے نیچرجرنل میں شائع ہونےوالی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے ٹیسٹ ٹیوب میں سٹیم سیل تیار کئے اورانہیں تجرباتی طورپر چوہوں پر استعمال کیا۔ ماہرین نے سٹیم سیلز انجکشن کے ذریعے چوہوں کے کان میں ڈالے خلیے متاثرہ حصے میں جاکر متحرک ہوگئے۔ سائنسدانوں نے نوٹ کیاکہ متاثرہ چوہوں کی 45 فیصد سماعت بحال ہوگئی۔ سائنسدانوں کو امید ہے کہ یہ تجربہ انسانوں پر بھی کامیاب ہوگا۔