پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

21 اکتوبر 2012
 پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹ) الریاض سکول سسٹم کوٹ نور شاہ تحصیل فیروزوالہ شیخوپورہ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒکا مطالعاتی دورہ کیا ۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے نیو لٹل اینجل ہائی سکول نادر آباد ایمز پبلک ہائی سکول نادر آباد گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کینٹ گورنمنٹ طارق ہائی سکول صدر بازار گورنمنٹ پرائمری سکول سلطان پورہ شاہ پور کانجراہ گورنمنٹ پرائمری سکول خانیور شاہ پور کانجراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شادباغ اور گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول شادباغ کا وزٹ کیا۔