بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کی جائے: مذہبی رہنما

21 اکتوبر 2012
بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کی جائے: مذہبی رہنما

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں بھارتی چینل کی نشریات پرمذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں شد ید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ہے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونس کے چیرمین صاجزادہ فضل کریم مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمااسلام مولانا امجد خان نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے اور رکاوٹ ڈالنے والی طاقتوں کے خلاف بھرپور کارووائی کرنی چاہیے بھارتی چینلوں پر دکھائے جانے والے پروگرام سے نہ صرف ہماری ثقافت جبکہ تہذیب بھی تباہ ہو رہی ہے فضل کریم نے کہاکہ ایک خفیہ مافیا پاکستان میں کام کر رہا ہے جو خاموشی سے اس ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہا ہے مولانا امجد خان نے کہا کہ بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے ہمیں فوری طور پر یہ جاننا چاہیے کہ پاکستان میں بھارتی چینل چلانے کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کے خلاف حکومت کو فوری کارروائی کا آغاز کر دینا چاہئے۔