دنیا کا سب سے بڑا سکیٹ بورڈ تیار

21 اکتوبر 2012

 کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص نے 36فٹ 7 انچ لمبا دنیا کا سب سے بڑا اسکیٹ بورڈ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔لکڑی اور اسٹیل سے بنے اس سکیٹ بو رڈ کی اونچائی 3فٹ 7انچ جبکہ چو ڑائی 8فٹ 8انچ ہے۔اس سکیٹ بو رڈ پر 12 افرادایک ساتھ سکیٹنگ کر سکتے ہیں جسے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کے 2013ءکے ایڈیشن میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔