اصغر خان کیس: عدالتی فیصلے سے کھرے کھوٹے کی شناخت ہوگئی: کامل علی آغا

21 اکتوبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے رہنما سنیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حیرانی ہے کہ چودھری نثار نے سپریم کورٹ کے اصغر خان کیس کے تاریخی فیصلہ پر عمل نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کی دھمکی کیوں نہیں دی؟ چودھری شجاعت کے 90ءکی دہائی میں کئے گئے انکار نے آج کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے اور ثابت ہوگیا چودھری خاندان نے ہمیشہ اصولوں اور اقدار کی سیاست کی ۔ فیصلہ سے کھرے کھوٹے کی شناخت ہوگئی، قوم نے دیکھ لیا کہ کون سے لیڈروں نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور کن لیڈروں نے ایجنسیوں کے انکیوبیٹرز میں پرورش پائی، قومی دولت سود سمیت واپس خزانے میں جمع ہونی چاہئے۔