نیا احتساب بل قوم کیساتھ مذاق، منظور کرنےوالے قومی مجرم ہیں: میاں آصف

21 اکتوبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہمخیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں اور ملک ہاتھ سے ریت کی طرح نکل رہا ہے، نیا احتساب کمشن بل قوم کے ساتھ مذاق ہے اور اسے منظور کرنے والے قومی مجرم ہونگے جنہیں آئندہ انتخابات میں حساب دینا پڑے گا۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں چور، لٹیروں اور نااہل سیاستدانوں کی بجائے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، لوٹ مار اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل ہیں اور غریب عوام کے پاس اب خودکشی کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...