ایل ڈی اے کے ایک افسر کی کنٹریکٹ تقرری ‘دو کی معطلی کی مدت میں توسیع
لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف کمپیوٹر سروسز میں کام کرنے والے گریڈ 18 کے ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر عبدالباسط قمر کی کنٹریکٹ تقرری کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈکوارٹرز) ایل ڈی اے مریم کیانی نے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹروں سید علی عباس رضوی اور فہد انیس کی معطلی کی مدت میں 90 روز کی توسیع کر دی ہے۔