مجید نظامی نے اپنی زندگی پاکستان کیلئے وقف کر رکھی ہے: ذکاءاشرف

21 اکتوبر 2012
مجید نظامی نے اپنی زندگی پاکستان کیلئے وقف کر رکھی ہے: ذکاءاشرف

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف کی روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی سے ان کے دفتر میں ملاقات، اس موقع پر چودھری ذکاءاشرف نے مجیدنظامی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اس دور میں بھی اصولوں اور نظریات کی پاسداری کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجید نظامی نے اپنی تمام زندگی پاکستان کے لئے وقف کر رکھی ہے جسے پوری قوم عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مجید نظامی کو صحت و تندرستی دے تاکہ وہ قوم کو سیدھی راہ دکھاتے رہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...