سرینگر میں ہوٹل ملازم بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا: لشکرطیبہ

21 اکتوبر 2012


  سرینگر (کے پی آئی) بھارتی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مجاہدےن نے گذشتہ روز سری نگر میں فوجی قافلے پر اندھادھند فائرنگ کی ۔ جس سے سلور سٹار ہوٹل کا ایک ملازم جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مجاہدین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھرکالعدم لشکر طیبہ کے ترجمان عبداللہ غزنوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے 4مجاہدین نے فوجی کانوائے پر حملہ کیا گرینیڈوں اور فائرنگ سے ایک گاڑی تباہ ہوئی جبکہ دوسری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ ہوٹل میں جس شخص کی ہلاکت ہوئی اسے فورسز نے انتقامی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔