لاہور کو ڈرگ فری بنانے کیلئے بلاامتیاز کارروائی کی جائیگی: ڈی سی او

21 اکتوبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور شہر کو ڈرگ فری سٹی بنانا میراکا عزم ہے نوجوان نسل کو تمباکو کے نشہ سے نجات دلانے کیلئے ضلعی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں مانٹیرنگ ٹیمیں پوری طرح متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ڈرگ فری سٹی کے عزم کیلئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او نور الامین مینگل نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وارث روڈ پر ڈرگ فری سٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ شیشہ کیفیز سمیت دیگر ڈرگز فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے طلباءپر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی گلی محلہ کی سطح پر نشہ کے خاتمہ کیلئے مہم چلائیں۔