کوالٹی پراڈکٹس میں فور برادرز گروپ سب سے بڑا نام ہوگا: جاوید سلیم قریشی

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) فور برادرز گروپ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نارتھ ریجن کے 250 سے زائد فرنچائزیوں نے شرکت کی اس موقع پر ایگری سروس اور بائیو لاجک اے جی کے نارتھ ریجن کی سیلز ٹیم نے بھی شرکت کی جنرل منیجر ایگری سروسز چودھری محمد طارق نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کسان دوست پالیسیاں مرتب کی جائیں ہم نے جدت کے ساتھ کام کرنے پر سب کو مجبور کر دیا ہے کاروبار ہمیشہ ویژن کی بدولت ہوتا ہے بڑی سوچ رکھنے والے ہی بڑا کاروبار کرتے ہیں اسی وجہ سے آج ہم نے مارکیٹ میں پرافٹ ریشو سب سے زیادہ دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فور برادرز گروپ انجینئر جاوید سلیم قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہم نے صرف تین سال کے قلیل عرصے میں بہت سے فاصلے طے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے ساتھ میری سوچ کا حصہ بنیں پوری انڈسٹری اس کا فائدہ اٹھائے گی۔ جدید کمیسٹریاں اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں فور برادرز گروپ کا نام ہمیشہ سے سنہرے حروف میں لکھا جاتا ہے آپ کی رہنمائی کیلئے 40 ایگری گریجوایٹس کی ٹیم مارکیٹ میں بھیج رہے ہیں جو کہ فیلڈ ایڈوائزری فارمز کو فیلڈ ایڈوائزری سروسز فراہم کرے گی 2014ءکوالٹی پراڈکٹس میں فور برادرز گروپ سب سے بڑا نام ہوگا۔ تقریب میں فرنچائزیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم فور برادرز گروپ کے بزنس پارٹنرز ہیں۔