پنجاب حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے پرویزالٰہی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: سلمان رفیق

21 اکتوبر 2012

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر جھوٹے الزامات لگانا پرویز الٰہی کا وطیرہ ہے، پنجاب حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے پرویز الٰہی بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں ۔ حکومت پنجاب نے کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف کوئی جعلی مقدمہ قائم نہیں کیابلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران چھ ہزار سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کو ان کی ملازمتوں پر ریگولر کر کے روز گار کا تحفظ فراہم کیا جنہیں پرویز الٰہی کنٹریکٹ پر بھرتی کر کے چھوڑ گئے تھے، مزید برآں 2009ءمیں جنرل کیڈر اور سپیشلسٹ کیڈر کے لئے 4 درجاتی سروس سٹرکچر بھی رائج کیا گیا۔رواں سال میں دو ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، پرویز الٰہی کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ عداوت اس قدر شدید ہے کہ انہیں اپنے اردگرد ہوتی ترقیاتی سرگرمیاں نظر نہیں آتیں۔