شاہد محبوب سیکشن آفیسر لیگل تعینات ‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے

21 اکتوبر 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے محمد علی بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کی 20 روز کی چھٹی منظور کر لی جب کہ طاہر رضا ہمدانی کو اضافی چارج دے دیا گیا۔ ذوالفقار احمد ڈی ایس پی لیگل جہلم کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ شاہد محبوب سیکشن آفیسر لیگل تعینات کر دیا گیا۔