قومی ترانہ کے عالمی ریکارڈ سے دنیا کو امن کا پیغام ملا: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 70 ہزار پاکستانیوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے کا جو عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ قومی ترانے کی گونج دنیا کے کونے میں سنی گئی جس سے دنیا بھر کو پاکستان کی طرف سے امن اور اتحاد کا پیغام ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ پڑھنے کے وقت قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام آنے پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔