جماعت اسلامی کے رہنما صاحبزادہ محمد ابراہیم انتقال کر گئے نماز جنازہ آج صبح 9 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی

21 اکتوبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم مالیات اور دیرینہ رکن صاحبزادہ محمد ابراہیم لاہور میں انتقال کرگئے ہیں ۔ ان کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے منصورہ میں ادا کی جائے گی صاحبزادہ محمد ابراہیم مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور تقریباً چالیس سال تک جماعت اسلامی کے شعبہ مالیات سے وابستہ رہے جماعت اسلامی کے امیر سیدمنو ر حسن ، سابق امیر قاضی حسین احمد ، نائب امرا چوہدری محمد اسلم سلیمی ، ڈاکٹر محمد کمال ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے تعزیتی بیان میں نے ان کی مغفرت کی دعا اور ان کے خاندان و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔