پٹرول 2.25، سی این جی 1.94 روپے کلو سستی، وزارت پٹرولیم نے منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ آئی اےن پی) وزارت پٹرولےم نے عید سے قبل آنے والے ہفتے کے لےے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں 2.32 روپے فی لےٹر تک اور سی اےن جی کی قےمت مےں 2.12 روپے فی کلوگرام تک کمی کی منظوری دےدی،پٹرولےم مصنوعات اور سی اےن جی کی قےمتوں مےں ردوبدل کا نوٹےفےکےشن (آج ) اتوار کو جاری کےا جائےگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اےنڈ گےس رےگولےٹری اتھارٹی (اوگرا)اور آئل مارکےٹنگ کمپنےوں نے آئندہ ہفتے کےلےے پٹرولےم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو بھجوا ئی تھی جس مےں پٹرول 2.32 روپے ، ڈیزل 33 پیسے ، مٹی کا تیل 61پیسے اور لائٹ ڈیزل 50 پیسے لٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ وزارت پٹرولےم نے پٹرول 2.32 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 33 پیسے، مٹی کا تیل 61پیسے اور لائٹ ڈیزل25پیسے فی لےٹر سستا کرنے کی منظوری دےدی۔ نرخوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 101 روپے 8 پےسے ،ڈیزل کی قیمت 113 روپے 29 پےسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 103 روپے 26 پےسے اور لائٹ ڈیزل آئل کے نرخ97 روپے 68 پیسے ہو جائیں گے۔رےجن ون کے لےے سی اےن جی کی قےمت 2.12 روپے فی کلو گرام جبکہ رےجن ٹو جس میں سندھ اور پنجاب شامل ہیں مےں سی اےن جی کی قےمت مےں اےک روپےہ 94 پےسہ فی کلوگرام کمی کی منظوری دی گئی ہے۔