آئی ایم ایف نے مالی ضروریات کے حامل 26 ممالک میں پاکستان کو سرفہرست قرار دے دیا

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد (اے پی اے) عالمی مالیاتی فنڈ نے مالی ضروریات کے حامل چھبیس ممالک میں پاکستان کو سرفہرست قرار دے دیا۔رواں مالی سال سترہ کھرب روپے بجٹ خسارے سے بچنے کے لئے جی ڈی پی کا اکتیس فیصد قرضہ درکار ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ فسکل مانیٹر دو ہزار بارہ میں کہا گیا ہے پاکستان ان ممالک میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے جنہیں شدید مالی بحران اور قرضوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اپنے جی ڈی پی کے اکتیس فیصد کے برابر قرضے چاہئیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ سات اعشاریہ دو فیصد تک پہنچ جائے گا۔