ملالہ پر حملہ دنیا بھر کی خواتین پر حملہ ہے، ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے، امریکی سینیٹرز کا وزیراعظم کو خط

21 اکتوبر 2012

واشنگٹن/ اسلام آباد (آئی اےن پی) امریکی خواتین سینیٹرز نے کہا کہ ملالہ ےوسف زئی پر حملے کو دنیا بھر کی خواتین پر حملہ قرار دےتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کےا ہے کہ ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتارکرکے کےفر کردار تک پہنچاےا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نام خط میں امریکی سینیٹرز کی نمائندگی سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس کی سربراہ سینیٹر ڈیان فینسٹین نے کی ۔ خط میں کہا گیا ہے اس واقعے کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔