نواز شریف علیل ہوگئے

21 اکتوبر 2012

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف علیل ہوگئے ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز کلر کہار جانے کا اپنا طے شدہ پروگرام منسوخ کرکے آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق اُن کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریفان کی جگہ کلر کہار کیڈٹ کالج کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔