اصغر خان کیس: تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے‘ وزیراعظم کی رحمن ملک کو ہدایت

21 اکتوبر 2012

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی عید قربان کے دوران شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں سپریم کورٹ کے اصغر خان کیس فیصلہ پر عملدرآمد کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی عدالت عظمیٰ کو ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے کے قابل افسروں کی ٹیم سے تحقیقات کرائی جائے اور تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاصر رکھا جائے۔