جولائی تا ستمبر 15 ارب دو کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جولائی تا ستمبر تک 15 ارب 77 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے۔ 18 ارب 54 کروڑ روپے کے فون آلات درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال سے 6 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ ہیں۔