مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے: وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی ہدایت

21 اکتوبر 2012


کراچی (ثناءنیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کو ٹارگیٹ کلرز، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے تحفط فراہم کیا جائے ۔ یہ احکامات وزیر اعلیٰ نے امن و امان سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دئیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو جرائم پیشہ افراد کی سیاسی، مذہبی اور دیگر پارٹی وابستگی کے بلاتفریق کارروائی کی ہدایات دیں۔