تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

21 اکتوبر 2012


اسلام آباد (آئی این پی )عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور جنرل باڈی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سابق صوبائی قائدین اور تنظیموں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کے علاوہ مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھرسے پارٹی کے دو سو سابق عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کےلئے پارٹی رہنماﺅں سے تجاویزلی جائیں گی۔ عمران خان پارٹی عہدیدراوں سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔