شاکر علی رضوی کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے: ابراہیم سیالوی، وقار الحسنین و دیگر

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) ڈسٹرکٹ امن کمیٹی لاہور کے چیئرمین پیر ابراہیم سیالوی، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ ممتاز اعوان، سیف اللہ چشتی، اصغر عارف، مزدور رہنما عارف خان، علامہ عنایت علی شاکر و دیگر نے وکیل رہنما شاکر علی رضوی کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور ان کے قتل کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ مذکورہ رہنما¶ں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک عظیم سکالر سے محروم ہو گیا۔ حکومت شاکر علی رضوی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔