اکتوبر کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ہوئی: وفاقی ادارہ شماریات
اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریا ت کے مطابق اکتوبر کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر تین فیصد کی معمولی کمی جبکہ کم آمدنی والے طبقہ کے لئے گذشتہ ہفتے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں صفر اعشاریہ صفر آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لئے اٹھارہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ معمولی اضافے کے ساتھ ایک سو اکیاسی اعشاریہ سات پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ ٹماٹر، ڈیزل، انڈے، مٹن، آلو، ادرک اور گندم سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم کیلے، ز ندہ مرغی، پٹرول، پیاز اور گھری سمیت تیرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جیکہ بیف، گڑ، چاول، خشک دودھ، بجلی کے نرخ اور چائے سمیت چوبیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔