امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث کینیڈین مسلمان شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم
ایڈمنٹن (اے پی اے) عدالت نے امریکی فوجیوں کے مبینہ قتل میں ملوث عراقی جہادی گروپ کی مدد کے الزام میں کینیڈین شہری سیف الدین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کئے گئے شواہد ملزم سیف الدین طاہر شریف کی ملک بدری کے لئے کافی ہیں۔ سیف الدین کے پاس جج کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لئے 38 دن کا وقت ہے۔