جامعہ اشرفیہ میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ میں ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جامعہ اشرفیہ میں ہر سال اسلامی اصولوں اور شرعی تقاضوں کے مطابق صحت مند اور خوبصورت جانوروں کی اجتماعی قربانی کی جاتی ہے اس سال بھی سینکڑوں لوگ جامعہ اشرفیہ میں اجتماعی قربانی میں حصہ لے رہے ہیں۔