ایل ڈی اے کے عملے نے دو غیرقانونی عمارتیں جزوی مسمار کر دیں

21 اکتوبر 2012

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاﺅن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو عمارتیں جزوی مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر 25 بی فور واپڈا ٹاﺅن سے ملحقہ اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیا جانے والا گودام جزوی مسمار کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فیروز پور روڈ پر چونگی امرسدھو کے قریب دکان پر بنائی جانے والی اضافی منزل کی تعمیر بھی گرا دی گئی۔