ہڑتال م¶خر، پیرا میڈیکل سٹاف کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان
لاہور (ثناءنیوز) پیرامیڈیکل سٹاف ایکشن کمیٹی سروسز ہسپتال کے عہدیداروں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا جبکہ 23اکتوبر کو دی گئی ہڑتال کی کال کو مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی یقین دہانی پر مو¿خر کردیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف بلا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہسپتال انتظامیہ کی بدعنوانیوں کو عیدالاضحی کے بعد بے نقاب کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک ارشد بٹ، خالد محمود گوندل، سعید احمد، غلام شبیر و دیگر عہدیداروں نے ادویات چوری کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہاکہ جاوید بھٹی نہ تو پنجاب پیرا میڈیکل کے صدر ہیں اور ایسوسی ایشن کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا سروسز ہسپتال سے کرپشن کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔