ہائر ایجوکیشن میں خواتین کا تناسب بڑھانے کیلئے نئی یونیورسٹیاں قائم کرینگے: مجتبٰی شجاع

21 اکتوبر 2012

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیرتعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہائرایجوکیشن میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے لیے بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد میںنئی ویمن یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں، موجودہ مالی سال کے دوران 195 -ارب روپے تعلیم کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے جو کہ پنجاب کے بجٹ کا 29 فیصد ہے، خواتےن کے اداروں کو خصوصی طورپر مالی گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے ان خےالات کا اظہار کوئےن مےری کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں رکن پنجاب اسمبلی غزالہ سعد رفےق، رےما اےاز، شائستہ پروےز ملک دےگر ممبران، پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم اور محکمہ تعلےم و خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔