حکومت پنجاب نے چوروں اور ڈاکو¶ں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے: امجد علی جٹ

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری امجد علی جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں چوروں اور ڈاکو¶ں کو کھلی چھٹی ہے، لاہور اور پنجاب کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں ہر روز لوٹ مار کی درجنوں وارداتیں نہیں ہوتیں۔ آئندہ الیکشن میں عوام پنجاب کے حکمرانوں سے حساب لیں گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہونیوالے تمام ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کریگی۔ گذشتہ روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری امجد علی جٹ نے کہا کہ ن لیگ کی پنجاب حکومت نے لاہور اور پنجاب میں عوام کو سہانے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔