سپریم کورٹ کا فیصلہ طاہرالقادری کے مو¿قف کی تصدیق ہے: فیض الرحمن درانی

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 22 سال پرانے مو¿قف کی تصدیق ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین نے 1990ءکے انتخابی نتائج کے فوراً بعد پریس کانفرنس میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی بات شدومد کے ساتھ کی اور اگلے روز ہونے والے صوبائی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ نام نہاد جمہوری کلچرکے تحت ہونے والے انتخابات کی دھاندلیاں موجودہ انتخابی نظام کا ہی شاخسانہ ہے ، قوم سپریم کورٹ سے توقع کرتی ہے کہوہ علامات کی تصدیق کی بجائے اصل مرض کے علاج پر بھی بھرپور توجہ دے گی۔ جب تک موجودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑا نہیں جاتا، ملک کے 2 فیصد طبقات 98 فیصد عوام کے حقوق سے کھیلتے رہیں گے۔