ینگ ڈاکٹرز (ق) لیگ کا آلہ کار بننے کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں: نذیر سواتی، عثمان بٹ

21 اکتوبر 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماﺅں نذیر خان سواتی، عثمان تنویر بٹ اور ملک محمودالحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ینگ ڈاکٹرز کو تاریخی سہولیات دیں اور سب سے زیادہ سیلری پیکیج دیا لیکن ینگ ڈاکٹرز کی قیادت (ق) لیگ کی دم چھلہ بن کر ڈاکٹری جیسے مقدس شعبے کو بدنام کر رہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز (ق) لیگ کا آلہ کار بننے کی بجائے خدمت عوام کی طرف توجہ دیں، (ق) لیگ اپنے مکروہ دھندوں سے پنجاب حکومت کا مورال نہیں گرا سکتے، ہائیکورٹ لاہور مسیحا کی بجائے قاتل بننے والے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔