ہیومن جسٹس فرنٹ کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب آج شاہدرہ میں ہوگی عدیل برکی پرفارم کرینگے

21 اکتوبر 2012

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہیومن جسٹس فرنٹ پاکستان کے نئے دفتر کا افتتاح آج دوپہر 1:00 بجے پلاٹ نمبر10 گلشن سردار شاہ خالد ٹاﺅن نزد رانا ٹاﺅن پولیس چوکی شاہدرہ میں ہوگا۔ عدیل برکی ، محمودالحسن گیلانی ایڈووکیٹ، مقصود چغتائی، پروفیسر نذر بھنڈر، اعظم توقیر، اسلم سعیدی، علی احسن، معین اور شاعرہ زیب النساءشرکت کریں گے جبکہ اس موقع پر گلوکار عدیل برکی پرفارم بھی کریں گے۔